اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون میں خفیہ دفاعی ایجنسی کے سربراہ مائیکل فلین نے کہا ہے کہ تحریک حماس کو تباہ و نابود کرنا، علاقے میں خطرناک حالات کا باعث بن سکتا ہے۔ اس امریکی عہدیدار نے کلوراڈا میں ایک تقریب میں تاکید کی کہ تحریک حماس کی نابودی کا کوئی فائدہ نہیں، اگر حماس نابود ہوجائے تو دیگر دہشتگرد گروہ منجملہ داعش جیسے گروہ علاقے میں اپنے پاؤں جما سکتے ہیں۔ مائیکل فلین نے مشرق وسطی کا علاقہ منجملہ شام و عراق میں مزید بدامنی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے علاقے میں عنقریب امن کی برقراری کو بعید قرار دیا ہے۔ واضح رہے امریکی حکام اس طرح کی پیشین گوئيان کرکے اپنے اور اپنے بغل بچے صیہونی حکومت کے تشدد آمیز اور جنگ پسندانہ اقدامات کا جواز فراہم کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲